(یو این آئی) پاکستان نے نومبر میں یہاں ہونے والا جنوب ایشیائی تنظیم برائے علاقائی تعاون (سارک) کا سربراہی اجلاس آج رسمی طور پر ملتوی کر دیا۔
وزارت خارجہ نے یہاں ایک بیان جاری کرکے کہا کہ سربراہی اجلاس کے لئے نئی
تاریخوں کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔
بیان میں اجلاس ملتوی کرانے کا ہندوستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہندوستان کا فیصلہ علاقے میں غربت سے لڑنے کے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل کے برعکس ہے۔